ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج ایران پر 3 روزہ شدید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، صدر ٹرمپ تاحال ایران پر نئے حملوں سے متعلق کشمکش کا شکار ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق حملوں میں ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، ایرانی توانائی کی تنصیبات اور پاسداران انقلاب کے کمانڈ مراکز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

اخبار کے مطابق ٹرمپ گزشتہ چند ماہ میں ایران اور حوثی ملیشیا کے خلاف حملوں کی 5 تجاویز مسترد کر چکے ہیں، ایران نے جنگ کے بعد اپنے میزائل اور ڈرون نظام کو دوبارہ مضبوط کیا ہے، امریکا کے لیے خطے میں موجود فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کو روکنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں لکھا گیا کہ ستمبر سے اب تک ایران 13 بحری جہازوں کو نشانہ بنا چکا،امریکا نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...