امریکا نے بھارت سمیت 8 ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مستقل رہائش کیلئے تصدیقی عمل معطل کر دیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے 8 بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مستقل رہائش کیلئے تصدیقی عمل معطل کر دیا۔

بھارتی ادارے ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، انفوسس، وپرو اور ایچ سی ایل کے علاوہ مائیکروسافٹ، ایڈوب، کاگنیزنٹ اور کیپ جیمینی شامل ہیں، امریکی وزیر محنت کے مطابق نامزد اداروں کی نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی اور زیر التوا درخواستوں پر کارروائی بھی رک جائے گی۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بعض اداروں پر مقامی ملازمین کی جگہ غیر ملکی کارکن بھرتی کرنے اور ملازمتوں کے ضابطوں سے فائدہ اٹھانے کے الزامات لگائے ہیں۔

بھارتی ٹیکنالوجی صنعت کی نمائندہ تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کے اداروں نے امریکا میں مقامی بھرتیاں بڑھائی ہیں، ایلون مسک کے بھارت میں سٹارلنک کی سروسز میں تاخیر پر سخت اعتراضات کئے۔

مسک نے مکیش امبانی کے حوالے سے سوال اٹھایا کہ کیا وہ بھارت کے اصل فیصلہ ساز ہیں؟ راہول گاندھی نے مسک کے سوال کے جواب میں کہا ابھی انہیں ایک اور شخص کے بارے میں جاننا باقی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...