یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے یمن میں جنگ اور حوثیوں کی جانب سے باب المندب پر قبضے کے بعد بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے اپنا بحری مشن مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کلاس کے مطابق حوثیوں کے حملوں کے خطرے کے باعث مزید تجارتی جہازوں کو بحری حفاظتی دستوں کی ضرورت پڑ رہی ہے اس لیے مشن میں اضافی جنگی جہاز شامل کیے جا رہے ہیں۔
بیلجیئم نئے بحری جہاز فراہم کر رہا ہے جبکہ دو دیگر رکن ممالک بھی اضافی جہاز دینے پر غور کر رہے ہیں، یورپی یونین کے مطابق آپریشن ’ایسپائڈز‘ کے لیے کم از کم 10 بحری جہاز درکار ہیں تاہم فی الحال مطلوبہ تعداد دستیاب نہیں۔
2024ء میں قائم کیا گیا یہ مشن بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں حوثی حملوں سے عالمی تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے شروع کیا گیا تھا، بحیرہ احمر ایشیا اور یورپ کے درمیان ایک اہم تجارتی راستہ ہے اور موجودہ صورتحال میں اس کی بحری سلامتی کو یورپی یونین نے اپنی ترجیحات میں شامل کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments