خواجہ آصف سے ایتھوپیا، روانڈا اور تاجکستان کے سفارتی نمائندوں کی ملاقاتیں
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ایتھوپیا، روانڈا اور تاجکستان کے سفارتی نمائندوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر اومر حسین اوبا، روانڈا کی ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو اور تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زودہ نے وزیر دفاع سے ملاقات کی۔
.jpg)
ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تینوں ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش ہے۔
.jpg)
ترجمان کے مطابق سفارتی نمائندوں نے پاکستان کے ساتھ جاری تعاون کو سراہتے ہوئے تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments