امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام
نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی پراسیکیوٹرز نے وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس پر سیاسی مخالفین اور امریکی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سازش کا الزام عائد کر دیا ہے۔
نیویارک کی وفاقی عدالت میں دائر نئی فرد جرم میں دونوں پر پہلے سے موجود منشیات سمگلنگ کے مقدمے کے ساتھ تشدد کی سازش کا الزام بھی شامل کیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق تشدد کے واقعات میں نو افراد شامل ہیں جن میں تین امریکی شہری بھی ہیں، مادورو اور فلورس نے الزامات کو مسترد کیا ہے۔
دونوں کو رواں سال جنوری میں وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے دوران گرفتار کرکے امریکا منتقل کیا گیا تھا۔
عدالت نے فلورس کو صحت کی بنیاد پر ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی، جبکہ دونوں کے خلاف مقدمے کی سماعت یکم جون 2027 کو مقرر ہے۔
تمام الزامات ثابت ہونے کی صورت میں دونوں کو کم از کم 50 سال قید کا سامنا ہو سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments