فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل
پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کے خلاف طلبہ کے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔
احتجاج میں 71 ہزار 500 افراد نے مظاہروں میں شرکت کی، جن میں 24 ہزار 500 افراد پیرس میں جمع ہوئے۔
طلبہ اور اساتذہ بہتر تعلیمی سہولیات، مزید اساتذہ اور کم تعداد والے کلاس رومز کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم بعض شہروں میں مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات بھی پیش آئے۔
بورڈو میں پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی، سینٹ ایٹیان میں ایک سکول میں توڑ پھوڑ ہوئی جبکہ پیرس اور دیگر شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
حکومت نے اضافی اساتذہ کی تعیناتی اور تعلیمی نظام میں فوری اصلاحات کا وعدہ کیا ہے، تاہم طلبہ رہنماؤں نے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب مظاہروں نے آئندہ صدارتی انتخابات سے چند ماہ قبل فرانس میں سیاسی تقسیم بھی نمایاں کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments