ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام

ٹورنٹو: (دنیا نیوز) ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام رہا۔

سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ادب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا، ادب کے نوبیل انعام کے فاتح کا فیصلہ 18 رکنی سوئیڈش اکیڈمی کرتی ہے اور عموماً اس مقصد کے لئے کسی مصنف کے زندگی بھر کے کام مدنظر رکھا جاتا ہے۔

نوبیل کمیٹی کے مطابق این کارسن نے اپنے بے باک اور زندگی بھر کے کام سے عصری ادب کی نئی اقسام کو تشکیل دیا، جب انعام کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے این کارسن سے رابطہ کیا گیا تو وہ آئس لینڈ میں ہواؤں کی آواز سن رہی تھیں۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی این کارسن قدیم یونانی اور رومی ادب کی کہانیوں اور خیالات کو شاعری، مضامین اور فکشن میں مدغم کر دیتی ہیں۔

انعام کے ساتھ انہیں ایک کروڑ 20 لاکھ سوئیڈش کرونا بھی دیئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...