مصر: اسرائیلی سفیر سے ملاقات پر رکن پارلیمنٹ توفیق عکاشہ کی رکنیت ختم
اسرائیلی سفیر کو گھر پر مدعو کرنے پر مصری پارلیمنٹ کے رکن توفیق عکاشہ کی رکنیت ختم کر دی گئی۔ عرب ٹی وی کے مطابق توفیق عکاشہ نے اسرائیلی سفیر حائم کورین کو رات کے کھانے پر بلایا تھا،
قاہرہ (دنیا نیوز) اسرائیلی سفیر کو گھر پر مدعو کرنے پر مصری پارلیمنٹ کے رکن توفیق عکاشہ کی رکنیت ختم کر دی گئی۔ عرب ٹی وی کے مطابق توفیق عکاشہ نے اسرائیلی سفیر حائم کورین کو رات کے کھانے پر بلایا تھا،توفیق عکاشہ کے اس عمل پر مصری ارکان پارلیمنٹ برہم ہو گئے اور دو تہائی ووٹوں سے ان کی رکنیت ختم کر دی۔ اس سے قبل توفیق عکاشہ نے ٹی وی انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی سفیر سے ڈیم کے تنازع پر گفتگو کی ہے۔