بھارت میں سبزی والا کورونا کا مریض نکلا، 2ہزار افراد قرنطینہ پر مجبور
بھارتی شہر آگرہ میں سبزی بیچنے والا کورونا وائرس کا شکار نکلا، حکام نے علاقے کے 2 ہزار افراد کو قرنطینہ میں جانے کا حکم دے دیا ہے ۔
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص رکشہ چلاتا تھا، تاہم لاک ڈاؤن کے دوران وہ سبزی بیچنے لگا تھا، طبیعت خراب ہونے پر اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت نکلا۔