ہانگ کانگ کے معاملہ پر پابندیاں چین کا رد عمل،امریکی سفیر کی طلبی

ہانگ کانگ کے معاملہ پر پابندیاں  چین کا رد عمل،امریکی سفیر کی طلبی

چین نے ہانگ کانگ کے معاملے پر امریکاکی چینی حکام پر لگائی جانے والی پابندیوں کے ردعمل میں بیجنگ میں تعینات نگران امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا

بیجنگ(مانیٹرنگ سیل)رائٹرز کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے امریکی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا امریکاکایہ عمل چینی شہریوں میں غصے کا سبب بنا ہے ،چین نے امریکا کو جوابی کارروائی کی دھمکی بھی دیدی ۔واضح رہے امریکا نے ہانگ کانگ میں نیشنل سکیورٹی کا قانون منظور کرنے پر دوروزقبل 14 چینی اعلیٰ عہدیداروں پر معاشی اور سفری پابندی لگائی تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں