مائونٹ ایورسٹ سرکرنے کا جھوٹادعویٰ کرنیوالے 2 بھارتی کوہ پیمائوں پر نیپال نے پابندی لگادی
غلط بیانی پر نیپالی حکام نے 2 بھارتی کوہ پیماؤں کے ایورسٹ سمٹ سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیئے
کٹھمنڈو (اے ایف پی) کوہ پیمائی کے حوالے سے ان دونوں اور ان کے ٹیم لیڈر پر چھ سال کیلئے پابندی لگا دی گئی۔ نیپال کی محکمہ سیاحت کے مطابق نریندر سنگھ یادیو اور سیما رانی گوسوامی نے 2016 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس پر محکمہ سیاحت نے انہیں سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے ۔ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب گزشتہ سال نریندر یادیو کو ایک ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا جس کی انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں نے کبھی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر نہیں کیا ۔