امریکا نے فلسطینیوں کی امداد بحال کر دی

امریکا نے فلسطینیوں  کی امداد بحال کر دی

امریکی انتظامیہ نے فلسطینیوں کی امداد بحال کرنے اعلان کر دیا

واشنگٹن (رائٹرز) نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینیوں کو 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد ملے گی جس کا آغاز اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین کی فنڈنگ کیساتھ ہو گا۔ ا مریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کو 15 کروڑ ڈالر ، معاشی و ترقیاقی امور کیلئے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ ایک کروڑ ڈالر قیام امن کے پروگراموں کیلئے ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں