بھارت میں خانہ جنگی 2ریاستوں کی آپس میں جھڑپیں، 6اہلکار ہلاک

بھارت میں خانہ   جنگی  2ریاستوں کی آپس میں  جھڑپیں، 6اہلکار ہلاک

بھارت کی دو ریاستوں میں لڑائی چھڑ گئی

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)آسام اور میزورام کی پولیس کے مابین زمین کے تنازع پرجھڑپوں سے 6اہلکار ہلاک اورایس پی سمیت50زخمی ہوگئے ۔۔ بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب دونوں ریاستوں کی سرحد پر رہائش پذیر مقامی افراد نے ایک دوسرے پرتجاوزات کا الزام عائد کیا ،جس کے بعد دونوں ریاستوں کے علاقوں میں ہزاروں افراد جمع ہوگئے ،پولیس بھی اس موقع پر موجود تھی،نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے 8 کسانوں کی جھونپڑیوں کو آگ لگادی گئیں جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں،دونوں اطراف سے پہلے ایک دوسرے پر شدید پتھرائو کیاگیا ، سرکاری گاڑیوں پر حملے کئے گئے ، جس کے بعد دونوں ریاستوں کی پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس سے آسام پولیس کے 6اہلکار ہلاک اور 50زخمی ہوئے ،اس واقعہ کے بعد علاقے میں فوج طلب کرلی گئی۔واقعہ کے بعد دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلٰی کے مابین ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی۔جس پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دونوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے رابطہ کرکے تنازع فوری حل کرنے پر زور دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں