انسانی حقوق کے وعدے پورے ہونے پر ہی طالبان حکومت تسلیم کرینگے :پاکستانی سفیر

انسانی حقوق کے وعدے پورے ہونے پر ہی طالبان حکومت تسلیم کرینگے :پاکستانی سفیر

امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی بھی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا اور پاکستان بھی انہیں تسلیم کرنے سے قبل عالمی برادری سے انسانی حقوق کے سلسلے میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے افغانستان کی نئی حکومت کی صلاحیت کا جائزہ لے رہا ہے ،امریکی خبر رساں ادارے دی واشنگٹن ڈپلومیٹ کو انٹرویومیں پاکستانی سفیر نے کہا کہ طالبان اب ان وعدوں کی پاسداری کرتے ہیں یا نہیں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے ،یہ وقت ہے کہ ماضی سے سبق سیکھا جائے ، ہم خود دہشت گردی کا نشانہ بنے ، اس لیے نائن الیون کے متاثرین کا دکھ سمجھ سکتے ہیں، ہمیں امریکی عوام کی مشکلات کا ادراک ہے ، اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ہمارے عوام کو دوبارہ ایسا دن نہ دیکھنا پڑے ، ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں