نواز شریف سے حکومتی اتحادیوں سمیت20سے زائد اراکین اسمبلی کا رابطہ ،لندن میں ملاقات کیلئے تیاری

نواز شریف سے حکومتی اتحادیوں  سمیت20سے زائد اراکین اسمبلی کا  رابطہ ،لندن میں ملاقات کیلئے تیاری

برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کے بعد لندن پاکستانی سیاست کا مرکز بننے جارہا ہے

لندن(اظہرجاویدسے) بڑی تعداد میں سیاسی رہنما سفر کیلئے تیار ،حکومتی اتحادیوں سمیت20سے زائد اراکین اسمبلی کا نواز شریف سے ملاقات کیلئے رابطہ ،مسلم لیگ ن کے اہم رہنما بھی لندن پہنچنے کیلئے تیاری کر رہے ہیں ، نواز شریف نے نومبر، دسمبر میں پاکستان واپسی کیلئے منظم تحریک شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد میں شامل20سے زائد اراکین اسمبلی نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن میں مسلم لیگ ن کے دفتر میں رابطے کئے ہیں، پنجاب اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں ، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اکتوبر میں پارٹی کا فل ہائوس اجلاس بلانے کا عندیہ بھی دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں