کملا ہیرس سے ملاقات، مودی شدید تنقید کی زد میں آگئے

کملا ہیرس سے ملاقات، مودی  شدید تنقید کی زد میں آگئے

امریکا میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا میں مودی پر شدید تنقید کی جارہی ہے

نیو یارک (نیوز ایجنسیاں) امریکی نائب صدر سے ملاقات کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس حوالے سے 9 ٹوئٹ کیے جبکہ کملا ہیرس نے ایک بھی ٹوئٹ نہیں کیا۔بھارت کے ایک مبصر نے کہا کہ کوئی مہمان بن کر جائے تو اسے دھکا تو نہیں دیا جاتا مگر کملا ہیرس اور امریکی انتظامیہ مودی سرکار کو پسند نہیں کرتے ۔ ایک ٹی وی شو میں بھارتی مبصر نے کہا کہ کملا ہیرس مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر بھی تنقید کرچکی ہیں، کملا ہیرس بھارت میں شہریت کے نئے قانون کے بھی خلاف ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں