بھارت سپین سے 3ارب ڈالر کے 56فوجی طیارے خریدے گا

بھارت سپین سے 3ارب ڈالر  کے 56فوجی طیارے خریدے گا

بھارت یورپی کمپنی ایئربس سے 56ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے خریدے گا

نئی دہلی(کے پی آئی )بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے یورپی کمپنی سے تین ارب ڈالر مالیت کے طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا جس کی بھارتی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی نے دو ہفتے قبل منظوری دی تھی۔نئے فوجی ٹرانسپورٹ طیارے بھارتی فضائیہ کے پرانے طیاروں کی جگہ لیں گے ۔معاہدے پر بھارتی وزارت دفاع اور ایئر بس ڈیفنس اینڈ سپیس سپین نے دستخط کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں