بھارت میں غر بت پاکستان سے زیادہ :عالمی رپورٹ

بھارت میں غر بت پاکستان  سے زیادہ :عالمی رپورٹ

گلوبل ہنگر انڈیکس نے غربت سے متعلق اپنی سالانہ عالمی رینکنگ جاری کردی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)جس کے مطابق پاکستان میں غربت گزشتہ سال کی نسبت بڑھ گئی جبکہ غربت میں بھارت پاکستان،بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑ گیا۔2020کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 107ممالک میں غربت کے لحاظ سے 88ویں نمبر پر تھا جبکہ غربت 24.6 درجے پر تھی ،رواں سال کی ر پورٹ کے مطابق ملک 116ممالک میں مزید نیچے 92ویں نمبر پر آگیا،جبکہ غربت کا د رجہ بھی 24.7ہوگیا،جسے گلوبل ہنگر انڈکس نے سنجیدہ قراردیاہے ۔ بھارت کے درجے میں گزشتہ سال کی نسبت7 درجے تنزلی ہوئی، رپورٹ کے مطابق 116 ممالک کی فہرست میں انڈیا کا نمبر 94 سے بڑھ کر 101 ہو گیا ہے ۔دنیا میں چین، برازیل اور کویت کے اندر بھوک و افلاس سب سے کم ہے اور ان تینوں ممالک کا درجہ پانچ سے نیچے ہے ۔گلوبل ہنگر انڈیکس میں کسی ملک کے سکور کو چار اعشاریوں کے تحت ماپا جاتا ہے جس میں پانچ برس سے کم عمر بچوں کے اندر غذائیت کی کمی، بچوں کا قد نہ بڑھنا اور ان کی اموات شامل ہیں۔رپورٹ میں بنگلہ دیش 76، میانمار 71 ویں درجے پرہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں