کولمبیا ، ڈرگ مافیا کا انتہائی مطلوب سربراہ گرفتار

کولمبیا ، ڈرگ مافیا کا انتہائی  مطلوب سربراہ گرفتار

کولمبیا کی سکیورٹی فورسز نے طاقتور ڈرگ مافیا کے انتہائی مطلوب سربراہ ڈائرو انٹونیو اوساگا کو گرفتار کر لیا

بگوٹا(اے پی)نیوز ایجنسی کے مطابق اوٹونیئل کے نام سے معروف ڈائرو انٹونیو اوساگا امریکی حکام کو بھی مطلوب تھا، امریکا نے اس کی گرفتاری میں معاونت پر 50 لاکھ ڈالر جبکہ کولمبیا کی حکومت نے 8 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا تھا، اس کی گرفتاری کیلئے آپریشن میں 500 فوجیوں اور 22ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں