مودی حکومت ذات پات، مذہب کا غیر ضروری استعمال کر رہی :راہول گاندھی

مودی حکومت ذات پات، مذہب کا غیر  ضروری استعمال کر رہی :راہول گاندھی

بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ مہنگائی سمیت مختلف مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ذات پات اور مذہب کا کارڈ کھیل کر قوم کو گمراہ کررہی ہے

نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں)کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اپنے ٹویٹ میں راہول گاندھی نے بنیادی اشیا ئے ضروریہ پر جی ایس ٹی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی میں 140فیصد اضافہ کیاگیا جوکہ مودی حکومت کے انتخابی وعدوں کے پول کھولنے کیلئے کافی ہے ۔عوام مہنگائی سے بدحال ہیں مگر مودی حکومت عوام کی توجہ ان مسائل سے ہٹانے کیلئے ذات پات اور مذہب کا غیرضروری استعمال کر رہی ہے ، جوکہ تشویشناک ہے ۔مودی حکومت انتخابات کے پیش نظر قومی بھائی چارے کے ماحول کوبگاڑ رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں