بھارت :سرکاری افسر کے گھر کی پائپ لائن سے 13لاکھ روپے برآمد

بھارت :سرکاری افسر کے گھر کی  پائپ لائن سے 13لاکھ روپے برآمد

بھارت میں ایک سرکاری افسر کے گھر کی پائپ لائن سے 13لاکھ روپے برآمد ہوئے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست کرناٹک میں اینٹی کرپشن بیورو نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئرکے گھر پر چھاپہ ماراتو گھر کی پائپ لائن سے نوٹ نکلنے لگے ،جس پر حکام کو نوٹ نکالنے کیلئے پلمبر کو بلانا پڑا،پائپ لائن سے 13لاکھ روپے برآمد ہوئے ،حکام کے مطابق پائپ لائن صرف نوٹ چھپانے کے لیے ہی بنائی گئی تھی۔چھاپے کے دوران گھرسے برآمد ہونیوالی کل رقم 54لاکھ روپے تھی ،جبکہ بڑی تعداد میں سونا بھی برآمد کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں