کسی ملک کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرینگے :افغان وزیراعظم

کسی ملک کے داخلی امور میں مداخلت  نہیں کرینگے :افغان وزیراعظم

افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کسی ملک کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرے گی

کابل (اے ایف پی) عالمی امدادی ایجنسیاں بحران زدہ افغانستان کی معاونت جاری رکھیں۔ سرکاری ٹی وی پر نشر ہونیوالے قوم سے اپنے پہلے آڈیو خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ تمام ممالک کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم کسی ملک کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کریں گے ، ہم ہر ملک کیساتھ اچھے معاشی تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عالمی امدادی ایجنسیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ تباہ حال افغانیوں کی معاونت جاری رکھیں تاکہ ان کے مصائب کم ہو سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں