امریکانے روس کے 27سفارت کاروں کوملک بدرکردیا

امریکانے روس کے 27سفارت کاروں کوملک بدرکردیا

ویزوں میں توسیع سے انکار ،عملے کی شدید کمی کا سامنا :روسی سفیر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے روس کے 27 سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے 30 جنوری تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ۔ امریکا میں روس کے سفیر اناتولی انتونیوف نے میڈیا کو بتایا 27 روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکا سے واپس روس جانے کا کہہ دیا گیا ہے جس کے بعد یہ سفارتکار اہل خانہ سمیت 30 جنوری تک چلے جائیں گے ۔ ہمارے سفارت کاروں کو نکالا جا رہا ہے جس سے ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں