نیوزی لینڈ :رکن پارلیمنٹ بچے کی ڈلیوری کیلئے سائیکل پر ہسپتال پہنچیں

نیوزی لینڈ :رکن پارلیمنٹ بچے کی  ڈلیوری کیلئے سائیکل پر ہسپتال پہنچیں

نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمان سائیکل چلاتی ہوئی اپنے بچے کی ڈلیوری کے لیے ہسپتال پہنچیں

ویلنگٹن(نیوز ایجنسیاں )جولی این جینٹر نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ‘ رات کو دیر سے مجھے درد محسوس ہوا تو میں نے اپنی سائیکل اٹھائی اور اس کو چلاتے ہوئے ہسپتال پہنچی، جہاں ایک گھنٹے بعد میرے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ۔ولادت کے چند گھنٹے بعد انھوں نے اپنے فیس بک پیج پر اس کی اطلاع کچھ اس طرح دی: ‘بڑی خبر! صبح تین بج کر چار منٹ پر ہم نے اپنے گھر کے نئے رکن کا خیر مقدم کیا۔ میں نے ایسا کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا کہ سائیکل سے ہسپتال پہنچوں گی لیکن ایسی نوبت آ گئی۔اس وقت ان کے ساتھ ان کے شوہر تھے اور وہ بھی سائیکل چلا رہے تھے ۔ان کی پوسٹ پر لوگوں نے انھیں مبارکباد دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں