سی پیک کے حوالے سے عمران خان کے مثبت بیانات کا خیرمقدم ، چین

سی پیک کے حوالے سے عمران خان  کے مثبت بیانات کا خیرمقدم ، چین

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے سی پیک پر پاکستانی وزیرا عظم کے مثبت بیانات کے حوالے سے کہا کہ حالیہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے متعدد مرتبہ سی پیک پر مثبت بیانات دیئے ہیں

بیجنگ (آئی این پی )یہ پاکستان کی جانب سے چین پاک دوستی اور تعاون کو اہمیت دینے کی عکاسی ہے اور چین اس کو بے حد سراہتا ہے ۔پر یس کا نفر نس میں وانگ وین بین نے زور دیا کہ چین پاکستان کیساتھ مل کر موجودہ منصوبوں کی بنیاد پر صنعت ،زراعت،سائنس و ٹیکنالوجی اور عوام کی روز مرہ زندگی سمیت مختلف میدانوں میں تعاون پر مزید توجہ مرکوز کرے گا اور سی پیک کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کا مثالی منصوبہ بنانے کی کوشش کرتا رہے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں