جنونی ہندوئوں کے ہاتھو ں بابری مسجد کی شہادت کیخلاف آج یوم سیاہ

جنونی ہندوئوں کے ہاتھو ں بابری  مسجد کی شہادت کیخلاف آج یوم سیاہ

بھارت میں جنونی ہندوئوں کے ہاتھو ں بابری مسجد کو شہید کئے جانے کے خلاف آج یوم سیاہ منایا جائیگا

نئی دہلی (این این آئی)29 برس قبل اسی دن انتہاپسند ہندوؤں نے مغل بادشاہ بابر کے دورمیں تعمیر کی گئی ، مسجدپر حملہ کرکے اسے شہید کردیا تھااورمسلمانوں کے خلاف فسادات میں تقریباً دو ہزار مسلمان شہید ہوگئے تھے ۔ بھارت میں مسلم تنظیموں نے احتجاج اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ یاد رہے کہ بابری مسجد سولہویں صدی میں مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر نے تعمیر کرائی تھی اور6دسمبر 1992 کو ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور حامی تنظیموں کے انتہا پسندوں نے ہتھوڑوں اور کدالوں سے حملہ کرکے تاریخی مسجد کو شہید کر دیا تھا۔بھارتی سپریم کورٹ مسجد کی جگہ ہندوئوں کو رام مندر بنانے کی اجازت دے چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں