افغان انٹیلی جنس کی ٹیم نے 3 ہزار لٹر شراب نہر میں بہا دی
کابل (اے ایف پی)افغان انٹیلی جنس ایجنٹوں کی ٹیم نے تین ہزار لٹر شراب کابل کی نہر میں بہا دی۔
افغان انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی جاری فوٹیج میں ایجنٹوں کو نہر میں شراب بہاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق کارروائی کے دوران شراب کے تین ڈیلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔