’بے بی شارک‘ یوٹیوب پر 10 ارب ویوز والی پہلی ویڈیو بن گئی

’بے بی شارک‘ یوٹیوب پر 10  ارب ویوز والی پہلی ویڈیو بن گئی

سیول(دنیا مانیٹرنگ )بچوں کے مقبول گیت ’’بے بی شارک ‘‘ کی ویڈیو نے یوٹیوب پر 10 ارب سے زائد ویوز حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی، یہ ویڈیو جنوبی کوریا کی کمپنی پنک فونگ نے 2016 میں جاری کی۔

بے بی شارک نے نومبر 2020 میں لوئس فونسی کے مقبول گیت ’’ڈسپاسیٹو ‘‘کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، جس کے ویوز کی موجودہ تعداد سات ارب 70 کروڑ ہے ۔ یوٹیوب پر ویوز میں تیسرے نمبر پر بھی بچوں کا ہی گیت ’’جونی جونی ، یس پاپا ‘‘ہے جس کے ویوز کی تعداد 6 ارب 10 کروڑ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں