بھارت، ہندو خاتون کیساتھ سفر ، مسلم نوجوان پر تشدد

بھارت، ہندو خاتون کیساتھ  سفر ، مسلم نوجوان پر تشدد

نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں)انتہاپسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکنوں نے ہندو خاتون کیساتھ سفر کرنے پر مسلم نوجوان کو ٹرین سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعدازاں پولیس کے حوالے کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم نوجوان کی شناخت آصف شیخ کے نام سے ہوئی، وہ لو جہاد نامی اصطلاح کے تحت تشدد کا نشانہ بنا، پولیس نے تشدد کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، آصف شیخ الیکٹرونک شاپ کا مالک جبکہ ہندو خاتون سکول ٹیچر ہے ۔

دونوں کا تعلق اندور شہر سے ہے ،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں انتہا پسند ہندوؤں کو آصف پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ دوسری ویڈیو میں ہندو خاتون بجرنگ دل کے کارکنوں سے کہہ رہی ہے کہ تمہاری غلط فہمی نے میری ساکھ خراب کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں