سعودی عرب :محلات لگژری ہوٹلز میں بدلنے کا منصوبہ

سعودی عرب :محلات لگژری  ہوٹلز میں بدلنے کا منصوبہ

ریاض(مانیٹرنگ سیل) سعودی عرب نے اپنے ہاں محلات کو لگژری ہوٹلز میں بدلنے کا منصوبہ بنالیا۔

مملکت کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں ہوٹلنگ کے شعبے میں میزبانی کی اعلیٰ ترین پرتعیش سہولیات کی فراہمی ہے ۔ اس مقصد کیلئے ملک میں ایک نئی فرم بھی قائم کر دی گئی ہے ۔پی آئی ایف کے مطابق اس نئے سعودی ادارے کا نام بوتیک گروپ رکھا گیا ہے ، جو بندرگاہی شہر جدہ کے الحمرا پیلس اور دارالحکومت ریاض کے طویق پیلس اور ریڈ پیلس نامی محلات کو انتہائی پرشکوہ ہوٹلوں میں بدل دے گا۔

لگژری ہوٹلوں میں بدل دیے جانے کے بعد ان سعودی محلات میں مہمانوں کے رہنے کیلئے 224 پرتعیش کمرے ، سُوٹس اور ولاز دستیاب ہوں گے ۔ ان تین محلات کا پرتعیش ہوٹلوں میں بدل دیا جانا اس عمل کا صرف پہلا مرحلہ ہو گا، جس کے بعد وہاں صحت اور تفریح کی متعدد سہولیات مہیا کیے جانے کے علاوہ لگژری ریستوران بھی کھولے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں