ایران:انقلاب کے بانی خامنہ ای کا مجسمہ تباہ کرنیوالاملزم گرفتار

ایران:انقلاب کے بانی خامنہ ای  کا مجسمہ تباہ کرنیوالاملزم گرفتار

تہران(اے ا یف پی)ایران میں ا نقلاب کے بانی روح اللہ خامنہ ای کامجسمہ تباہ کرنے والے ملزم کو ا گلے ہی روز گرفتارکرلیاگیا۔

گورنر حامد رضا تمولی نے کہاکہ شہر اردستان کے مرکزی چوک پر نصب خامنہ ای کے مجسمے کو ہفتے کے روز تباہ کردیاگیاتھا ۔اردستان صوبہ اصفہان کا ایک شہرہے ۔مجسموں کو تباہ کرنے کے حوالے سے یہ اس ماہ کے دوران ایران میں ہونیوالا دوسرا واقعہ ہے ۔اس سے قبل شہر کرد میں جنرل سلیمانی کے مجسمے کو بھی تباہ کیاگیاتھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں