مقبوضہ کشمیر:آپریشن ،جھڑپیں،3بھارتی فوجی زخمی

مقبوضہ کشمیر:آپریشن ،جھڑپیں،3بھارتی فوجی زخمی

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکے آپریشن اور جھڑپوں میں3فوجی زخمی ہوگئے ۔

شوپیاں میں سکیورٹی فورسز اور نوجوانوں میں تصادم ہوا،فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی،قابض فورسزکو شوپیاں میں تلاشی کی کارروائیوں میں مزاحمت کاسامناکرناپڑا۔

کشمیری نوجوانوں کی فائرنگ سے تین اہلکار زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب مقبوضہ وادی میں نئے اراضی قوانین چیلنج کردیے گئے ،مقبوضہ کشمیرمیں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے نئے زمینی قوانین کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تاریگامی کے وکیل کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی عرضداشت میں کہا گیا کہ 5اگست 2019 کاصدارتی حکمنامہ اور بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کیا جانے والا جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ غیر آئینی ہے ۔

ادھر کٹرہ میں بھارتی فوجی حرکت قلب بندہونے سے ہلاک ہوگیا۔38سالہ ہربھن سنگھ صبح کی سیر کے دوران بیہوش ہو کر گر پڑا ،جسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیدیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں