بھارت:انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 6 گرفتار

بھارت:انسانی سمگلروں کے  خلاف کریک ڈاؤن ، 6 گرفتار

نئی دہلی (اے پی پی) کینیڈا میں 4بھارتیوں کی برفانی طوفان میں ہلاکت کے بعد بھارتی پولیس نے انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 افراد گرفتار کرلئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان گجرات پولیس نے بتایا کہ برفانی طوفان کے باعث 4بھارتی شہریوں کی موت کے بعد انہیں غیر قانونی طور پر کینیڈا بھجوانے والے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران 6افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ، گرفتار ملزم ایک ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنی چلا رہے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں