میکسیکو :صحافیوں کے قتل کے واقعات میں امریکی مداخلت مسترد

میکسیکو :صحافیوں کے قتل کے  واقعات میں امریکی مداخلت مسترد

میکسیکو سٹی (اے ایف پی)میکسیکو کے صدر اینڈریس لوپیز اوبراڈور نے صحافیوں کے قتل کے واقعات میں امریکی مداخلت مسترد کر دی۔

رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر لوپیز براڈور نے کہا کہ میکسیکو امریکا کی کالونی نہیں ، اس لئے امریکی وزیر خارجہ ہمیں ہدایات جاری نہ کریں، میکسیکو کی حکومت صحافیوں کے خلاف جرائم کے سدباب کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میکسیکو میں رواں سال پانچ صحافیوں کا قتل اور دیگر صحافیوں کولاحق خطرات باعث تشویش ہیں، وہ میکسیکو کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں