تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی
نیویارک (دنیا مانیٹرنگ)عالمی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 10ڈالر فی بیرل تک گرگئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ
خام تیل کے نومبر کیلئے سودوں کی قیمت8ڈالر فی بیرل تک کم ہوئی،اس کی نئی قیمت99.50ڈالر فی بیرل پر آگئی۔مارکیٹ میں ایک موقع پر ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں 10فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی تاہم بعدازاں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔11مئی کے بعد پہلی بار ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 100ڈالر فی بیرل سے نیچے آئی۔برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 9.45فیصد(10.73ڈالر فی بیرل)کمی واقع ہوئی۔اس کی قیمت102ڈالر فی بیرل پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ ناروے میں تیل اور گیس کے شعبہ سے وابستہ ورکرز کی ہڑتال کو قرار دیا جارہا ہے ۔
ادھرسٹی گروپ نے ماہرین کے حو الے سے خبردار کیاکہ تیل مزید گرسکتاہے ،اگر دنیا طلب کو کمزور کرنے والی کساد بازاری کا شکار ہوئی تو رواں برس کے آخر تک خام تیل کی قیمت 65 ڈالر فی بیرل تک گر سکتی ہے جو کہ 2023 کے آخر تک 45 ڈالر تک بھی جا سکتی ہے ۔