انڈونیشیا،مگرمچھ نے ڈوب کر ہلاک ہونیوالے بچے کی لاش ریسکیو ٹیم کے حوالے کردی،ویڈیو وائرل

انڈونیشیا،مگرمچھ نے ڈوب کر ہلاک  ہونیوالے بچے کی لاش ریسکیو ٹیم  کے حوالے کردی،ویڈیو وائرل

جکارتہ (دنیا مانیٹرنگ)انڈونیشیا کے صوبے مشرقی کالیمانتان میں ایک مگر مچھ نے ڈوب کر ہلاک ہونیوالے بچے کی لاش ریسکیو ٹیم کے حوالے کر دی۔

مگرمچھ کے اس حیران کن رویئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں ایک مگر مچھ کو چار سالہ مردہ بچے کی لاش  

کیساتھ ریسکیو ٹیم کی کشتی کی جانب بڑھتے دیکھا جا سکتا ہے ، مگر مچھ جیسے ہی کشتی کے قریب پہنچتا ہے ، ریسکیو ٹیم کا ایک رکن بچے کی لاش اٹھا کر کشتی میں رکھ لیتا ہے ۔ اس حیران کن واقعہ کو سینکڑوں افراد نے دیکھا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ مقامی حکام کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے دریا میں ڈوب گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں