جرمنی،ٹرین میں خنجر سے حملہ 2ہلاک،شامی باشندہ گرفتار

جرمنی،ٹرین میں خنجر سے حملہ 2ہلاک،شامی باشندہ گرفتار

برلن(دنیا مانیٹرنگ)جرمنی میں ٹرین میں چاقو سے حملہ کیاگیا جس سے 2افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ۔

یہ واقعہ ہمبرگ سے کیل جانیوالی ریجنل ٹرین میں  ہوا،ابھی ٹرین بروشٹڈ سٹیشن پر رکی ہی تھی کہ ایک مسافر نے خنجر سے حملے شروع کردیئے ،جس سے بھگدڑ اور چیخ وپکار شروع ہوگئی۔جرمن میڈیا کے مطابق ایک شامی باشندے کو گرفتار کر لیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں