روس پر مغربی پابندیوں سے توانائی کی کمی کا خطرہ :سعودی وزیر توانائی

روس پر مغربی پابندیوں سے توانائی  کی کمی کا خطرہ :سعودی وزیر توانائی

ر یا ض(این این آئی)سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے خبردار کیا ہے کہ روس کے خلاف پابندیاں توانائی کی فراہمی میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ۔۔۔

 ان تمام نام نہاد تعزیری اقدامات ، نقل و حمل پر پابندیوں اور سرمایہ کاری کی کمی کا صرف ایک ہی نتیجہ ہوگا کہ جب ہمیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوگی، تو ہر قسم کی توانائی کی فراہمی کی کمی ہوگی۔ سب سے اہم چیز تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک پر اعتماد کرنا ہے ، جسے اوپیک پلس کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ ہم ذمہ دار ممالک کا ایک گروپ ہیں اور ہم توانائی اور تیل کی منڈیوں سے متعلق پالیسز پر جامع انداز میں غور کرتے ہیں،ہم سیاست میں ملوث ہونا نہیں چاہتے ۔ 

وزیر توانائی

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں