سابق امریکی صدر ٹرمپ کا یوٹیوب چینل بحال

 سابق امریکی صدر ٹرمپ  کا یوٹیوب چینل بحال

واشنگٹن (اے ایف پی)یوٹیوب نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا گزشتہ دو سال سے بند اکاؤنٹ بحال کر دیا۔

 یوٹیوب انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق صدر ٹرمپ کے یوٹیوب چینل پر پابندی ختم کر دی گئی ہے ، وہ نیا مواد اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ یا در ہے کہ یوٹیوب نے 6 جنوری 2021 کو کپیٹل ہل پر سابق صدر کے حامیوں کے حملے کے بعد ان کا اکاؤنٹ بند کر دیا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں