سعودی عرب میں لگژری ٹورسٹ ٹرین سروس شروع کرنے کا منصوبہ

سعودی عرب میں لگژری ٹورسٹ  ٹرین سروس شروع کرنے کا منصوبہ

جدہ (اے پی پی)سعودی عرب کی ریلوے کمپنی سار نے اٹلی کے ایک گروپ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت مشرق وسطیٰ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لگژری ٹورسٹ ٹرین سروس شروع کی جائے گی۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مفاہمتی یادداشت کے تحت سارلگژری ٹرین آپریٹ کرے گی، ریلوے لائن بچھائے گی اور دوران سفر کھانے پینے کی تمام سہولتوں اور فیول کا انتظام کرے گی۔اٹلی کی کمپنی لگژری ٹرین کی بوگیاں تیار کرے گی، پراجیکٹ کی مارکیٹنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم کی فراہمی اور بکنگ کی سہولت کی بھی ذمہ دار ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں