مودی پرتنقید کرنے پرراہول گاندھی کو2سال قید

مودی پرتنقید کرنے پرراہول گاندھی کو2سال قید

سورت (دنیا مانیٹرنگ)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے اہم رہنما راہول گاندھی کو مودی پر تنقید کرنے پر دوسال قید کی سزا سنادی گئی۔

وزیر اعظم مودی کی آبائی ریاست کے شہرسورت میں سیشن عدالت نے مجرمانہ ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنایا، بی جے پی کے مقامی رہنما نے راہول گاندھی کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔یادرہے کہ راہول گاندھی نے 2019 میں کرناٹک میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ تمام چوروں کا ایک ہی نام مودی کیوں ہے ۔ فیصلے کے وقت راہول گاندھی عدالت میں پیش ہوئے ،سیشن عدالت نے اپنا ہی فیصلہ ایک ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے راہول گاندھی کو ضمانت دے دی۔انہیں سزا کیخلاف اپیل کیلئے وقت دیدیاگیا۔ادھربھارتی مرکزی حکومت کے مشیر کنچا گپتا نے کہاکہ فیصلے کے بعد راہول گاندھی فوری طور پر نااہل ہوسکتے ہیں،کانگریس ترجمان نے بھی خدشے کا اظہار کیاکہ راہول کو نااہل کیا جاسکتاہے ۔کانگریس کے رہنمائوں نے کہاکہ راہول گاندھی اب پارلیمنٹ کے اجلاس میں نہیں آئیں گے ۔دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ عام انتخابات سے قبل مودی مخالف سیاستدانوں کو ٹھکانے لگایا جارہاہے ،یہ ایک سازش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں