ارونا چل پردیش میں2علیحدگی پسند جیل توڑ کرفرار، اہلکار ہلاک

ارونا چل پردیش میں2علیحدگی  پسند جیل توڑ کرفرار، اہلکار ہلاک

ایٹانگر(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں دو علیحدگی پسند قیدی جیل توڑ کر فرارہوگئے ۔۔۔

ضلع تراپ کی کھونسا جیل کے دو قیدی اتوار کی شام ایک پولیس اہلکار کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کرکے فرارہوگئ قیدی جاتے ہوئے پولیس کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ۔جیل توڑ کر فرار ہونے والے جنگجوئوں کی شناخت روکیش ہومچا اور ٹپتو کٹنیا کے نام سے ہوئی ہے ۔ ان دونوں کو پولیس مقابلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں