بھارت :سابق وزیر کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی ، 500 کروڑ خرچ

بھارت :سابق وزیر کی بیٹی کی مہنگی  ترین شادی ، 500 کروڑ خرچ

نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں )بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر نے اپنی بیٹی کی شادی پر 500 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی تاریخ کی مہنگی ترین شادی کرناٹک کے سابق وزیر  جناردھن ریڈی کی بیٹی براہمانی کی ہوئی، بنگلور پیلس گراؤنڈ میں ہونیوالی اس شادی میں دلہن براہمانی نے 17 کروڑ مالیت کی ساڑھی اور 90 کروڑ کے زیورات پہنے ، شادی کی پانچ روز جاری رہنے والی تقریب میں 50,000 کے لگ بھگ مہمانوں نے شرکت کی، ایل سی ڈی سکرین کے ذریعے مہمانوں کو دعوتی کارڈ جاری کئے گئے ، ایونٹ کیلئے بنگلور کے فائیو اور تھری سٹار ہوٹلوں میں 1500 سے زیادہ کمرے بک کئے گئے ،مہمانوں کو ہوٹلوں سے لانے کیلئے 2 ہزار گاڑیوں اور 15 ہیلی کاپٹروں کا انتظام کیا گیا، شادی کے مقام کی سکیورٹی کیلئے تین ہزار گارڈز کا انتظام بھی کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں