جنوبی سوڈان میں تعینات پاکستانی امن دستے کو اقوام متحدہ کا خراج تحسین
نیو یارک(نیوز ایجنسیاں)اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں تعینات پاکستانی امن دستے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔۔
پاکستانی امن دستہ مقامی لوگوں کو سیلاب کے دوران مٹی کے تودوں سے بچانے کیلئے دوسال قبل تعمیر کئے گئے سینکڑوں کلومیٹر طویل پشتوں کو دوبارہ مضبوط بنا رہا ہے ۔ اقوام متحدہ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ 2021 میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بڑھناشروع ہوئی تو پاکستانی انجینئرز نے سینکڑوں کلومیٹر طویل پشتے کی تعمیر کی ذمہ داری سنبھالی اور سیلابی پانی کو روکنے کیلئے عارضی دفاعی ڈھانچہ تعمیر کیا، جسے دوسال بعد پاکستانی امن دستہ دوبارہ سے مضبوط بنا رہا ہے ۔