تائیوانی صدر نے امریکی سپیکر سے ملاقات کی تو سخت جوابی اقدام کرینگے :چین

تائیوانی صدر نے امریکی سپیکر سے ملاقات  کی تو سخت جوابی اقدام کرینگے :چین

تائپے (اے ایف پی)چین نے تائیوان کی صدر سائی انگ وین کی امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر کیون میکارتھی سے ملاقات پر سخت جوابی اقدام کی دھمکی دے دی۔

بیجنگ نے خبردار کیا کہ وہ تائیوان کی صدر اور امریکی  سپیکر کے مابین ملاقات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ، اگر یہ ملاقات ہوئی تو سخت جوابی اقدام کرے گا۔ چین کے تائیوان امور آفس کے ترجمان نے کہا کہ سائی انگ وین کی امریکی سپیکر سے ملاقات ایک اشتعال انگیزی اور ایک چین کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہو گی جوکہ چین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے علاوہ آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔ ادھر امریکا روانگی سے قبل رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے تائیوان کی صدر سائی انگ وین نے کہا کہ بیرونی دباؤ عالمی سطح پر رابطے بڑھانے کے ہمارے عزم میں رکاوٹ پید انہیں کر سکتا، ہم کسی کو اشتعال نہیں دلا رہے ، اور نہ ہم دباؤ میں آئیں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں