عراق کا سڑک اور ریلوے کے ذریعے ایشیا کو یورپ سے جوڑنے کا منصوبہ

عراق کا سڑک اور ریلوے کے ذریعے ایشیا کو یورپ سے جوڑنے کا منصوبہ

بغداد(اے ایف پی)عراق نے ایشیا کو یورپ سے سڑک اور ریل رابطے کے ذریعے ملانے کے 17ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

 جنوبی عراق کے شہر بصرہ میں زیر تعمیر الفائو بندرگاہ کو ترک سرحد تک سڑک اور ریل کے ذریعے سے ملایا جائے گا ،پھر وہاں سے اسے یورپ سے جوڑا جائے گا۔عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے یہ اعلان علاقائی ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ کی کانفرنس کے دوران کیا۔کانفرنس میں ترکیہ،سعودی عرب،عرب امارات، قطر اور اردن کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں