بھارت،کھانے میں مر دہ سانپ ملادیا گیا اسکول کے 100بچوں کی طبیعت بگڑ گئی

بھارت،کھانے میں مر دہ سانپ ملادیا گیا اسکول کے 100بچوں کی طبیعت بگڑ گئی

پٹنہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں کھانے میں مردہ سانپ ملادیاگیا جس پرسکول کے 100 بچوں کی طبیعت بگڑ گئی انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

یہ واقعہ ہفتے کو جوگبانی نگر پریشاد کے سکول میں پیش آیا۔میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ بچوں کے کھانے میں سے ایک مردہ سانپ ملا ہے ۔تعلیمی افسر نے بتایاکہ سکول کے تمام بچے جنہوں نے وہ کھانا کھایا تھا، انہیں سب ڈویژنل ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور وہ خوش قسمتی سے محفوظ ہیں۔اس معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور اس کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں