طیب اردوان کی حلف برداری آج 20ممالک کے سربراہ شرکت کرینگے

طیب اردوان کی حلف برداری آج  20ممالک کے سربراہ شرکت کرینگے

انقرہ(دنیا مانیٹرنگ)ترکیہ کی نئی پارلیمنٹ کے ارکان نے حلف اٹھالیا،ملک کی 28ویں پارلیمنٹ کے ارکان نے صدر طیب اردوان کی موجودگی میں حلف اٹھایا،ادھر صدرطیب اردوان کی تقریب حلف برداری آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگی۔

 20ممالک کے سربراہان جبکہ 45ممالک کے وزرا تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ،یونانی وزیر خارجہ،قازقستان کے صدر،آذربائیجان کے صدر،پاکستانی وزیر اعظم بھی تقریب کیلئے انقرہ پہنچ گئے ہیں۔نیٹو سیکرٹری جنرل تقریب میں شرکت کیلئے انقرہ پہنچ گئے ۔حلف برداری کے بعد صدر کمال اتا ترک کے مزار پر حاضری دیں گے ،وہ ترکیہ کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ عالمی شخصیات کے اعزاز میں ضیافت دیں گے ۔یادرہے کہ 28مئی کو صدارتی الیکشن میں طیب اردوان مسلسل تیسری مدت کیلئے صدر منتخب ہوئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں