بھارت: 3ٹرینوں میں خوفناک تصادم،120ہلاک

بھارت: 3ٹرینوں میں خوفناک تصادم،120ہلاک

بالسور(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالسور میں 3ٹرینوں کے خوفناک تصادم سے 120افرادہلاک اور800سے زائد زخمی ہوگئے ۔

یہ حادثہ شام سات بجے کے قریب بہانگر بازار کے ریلوے سٹیشن کے پاس پیش آیا جب بنگلورو سے ہاورا جانیوالی ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں،اسی اثنا میں دوسرے ٹریک پر چنائے کی طرف جانیوالی ایکسپریس بھی آگئی جس سے وہ ان پٹڑیوں سے ٹکراگئی،دونوں مسافر ٹرینوں کی 10سے 14بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں،ابھی یہ لوگ سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ اوپر سے مال گاڑی بھی آٹکرائی۔اس خوفناک تصادم کے بعد ہرطر ف چیخ وپکار تھی۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کیں،اندھیرے کی وجہ سے سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔لوگوں کو بوگیاں کاٹ کر نکالاگیا۔وزیراعظم مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں