تہران سے روابط مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے:محمد بن سلمان

تہران سے روابط مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے:محمد بن سلمان

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے سعودی امریکا سٹریٹجک پارٹنرشپ دونوں کے مفاد میں ہے۔۔۔

 امریکا کیساتھ ہمارے فوجی روابط مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کو ہی نہیں، عالمی سطح پر امریکا کی پوزیشن کو بھی مضبوطبنا تے ہیں۔فوکس نیوز کو انٹرویو کی مزید تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد نے اسرائیل کیساتھ مذاکرات معطل ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا اگر بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان کوئی معاہدہ کرایا تو سرد جنگ کے بعد سب سے بڑا معاہدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کیساتھ تعلقات میں پیچیدگیوں کے باوجود صدر جوبائیڈن کیساتھ ان کے اچھے روابط ہیں۔ تہران کیساتھ تعلقات پر انہوں نے کہا کہ دوطرفہ روابط مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ وژن 2030 پروگرام پر انہوں نے کہا اس کا مقصد سعودی عرب کو عالمی سیاحتی مقام میں تبدیل کرنا ہے ، اس سے سعودی جی ڈی پی میں سیاحت کا حصہ تین فیصد سے بڑھ کر سات فیصد ہو جائے گا۔ خام تیل کی پیداوار میں کٹوتی پر انہوں نے کہا یہ فیصلہ خام تیل کی مارکیٹ میں استحکام کیلئے کیا گیا، اس کا مقصد یوکرین جنگ میں روس کی مدد کرنا نہیں ۔ انہوں نے 9/11 حملوں میں سعودی کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسامہ بن لادن نے 1990 کی دہائی میں سعودی عرب کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد بھی کیا جس میں سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو مارا گیا، اسامہ بن لادن امریکا اور سعودی عرب دونوں کا دشمن تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں